(ویب ڈیسک)کورونا کی وبا کے پھیلنے پر پاکستان سمیت مختلف ممالک نے سفری پابندی عائد کی تھیں جن کی وجہ سے بیرون ملک آنے اور جانے والوں کو خاصی مشکل کا سامنا کرناپڑا۔ سعودی عرب نے مسافروں کی پریشانیوں کے ازالے کے لئے آن ارائیول ویزے کی سہولت بحال کر دی۔
تفصیلات کےمطابق کورونا پابندیاں نے نظام زندگی متاثر کرکے رکھ دیاتھا،پاکستان، امریکہ، چین، بھارت،جرمنی، سعودی عرب اور دیگر کئی ممالک میں یہ مہلک وبائی مرض پھیلا جس کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی اموات ہوئیں۔بتدریج پابندیوں کے ختم ہونے پر نظام زندگی معمول پر آچکا ہے جبکہ دوسری جانب سعودی عرب نے مسافروں کے لئے آن ارائیول ویزے کی سہولت بحال کر دی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے امریکا، برطانیہ اور شینگن کا مؤثر ویزہ رکھنے والوں کے لیے مملکت میں آن ارائیول ویزہ بحال کر دیا ہے۔وہ افراد اور شہری جن کے پاس امریکا، برطانیہ یا شینگن کا کارآمد ویزہ ہے وہ سعودی ایئرلائن، ناس اور اے ڈیل ایئر کے ذریعے سفر کرتے ہوئے آن ارائیول ویزہ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ایسے افراد مملکت آمد پر 12 ماہ کے لیے آن ارائیول ویزے کا اجرا کروا سکتے ہیں جس کے لیے انہیں کسی ادارے کو پیشگی درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔مذکورہ ممالک کے افراد پر لازم ہے کہ وہ مملکت آمد سے قبل ان ممالک کا کم از کم ایک بار سفر کر چکے ہوں۔
سعودی عرب میں حکام نے وزٹ ویزے پر آنے والوں کے لیے ابشر اکاؤنٹ بنانے کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے ڈیجیٹل طریقے سے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیے جاتے ہیں جن میں سب سے معروف اور ضروری پلیٹ فارم ابشر ہے۔
ابشر پر ہر سعودی شہری اور یہاں رہنے والے غیر ملکی کا اکاؤنٹ بنانا لازمی ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے سرکاری معاملات کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کے لیے ابشر پلیٹ فارم کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔