(محمدساجد) پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیرسوشل میڈیا پر اکثرمتحرک رہتی ہیں، اداکارہ نے ایک نئی ویڈیو شیئر کرتے اپنے مداحوں اور سوشل میڈیاصارفین کو خوشخبری سنائی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں پر اعتماد اور عمدہ اداکاری کرتے شوبز کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنایا، اپنےمعصومانہ رویے اور باتوں کی وجہ سےآج نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی مقبول ہیں ان کے چاہنے دنیا بھر میں موجود ہیں،ٹی ڈراموں میں اداکاری سے کافی پذیرائی ملی اور حال ہی میں ان کا مشہور ڈرامہ سیریل ’کہیں دیپ جلے‘ جس میں انہوں نے ردا کا کردار ادا کیا تھا بہت مقبول ہوا۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں، نیلم منیر نے اپنےآفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی ویڈیو شیئر کرتے بتایا کہ میرے پاس آپ سب کے لئے ایک بڑی خبر ہے،26 مارچ کو شام 4 بجے میں آرہی ہوں 'لکی ون مال' کی سیلی ٹیکسٹ کلوتھنگ کی گرانڈ اوپننگ پر۔ شاندار ڈسکاؤنٹ حاصل کریں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھ سے ملیں اور جلد ہی آپ لوگوں سے ملاقات ہوگی۔ویڈیو کو اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام سٹوری میں بھی شیئر کیا۔
View this post on Instagram