(ویب ڈیسک)واٹس ایپ دنیا کی سب مقبول ترین ایپلیکیشن ہے، پیغام رسانی کے لئےواٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے ایک بری خبر سامنے آئی جس میں بتایا گیا کہ 31 مارچ 2022 کے بعد متعدد موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا۔
واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے،بہت سے افراد پیغام بھیجنے کے لئے واٹس ایپ میں وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں، کبھی کبھار بات اتنی لمبی بھی ہو جاتی ہے کہ بھیجا گیا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہو جاتا ہے،واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لئے اب لمبے سے لمبا وائس نوٹ جلدی سن سکیں گے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے موبائل فونز کی ایک لسٹ مہیا کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ ان موبائل فونز پر 31 مارچ 2022 کے بعد واٹس ایپ نہیں چلے گا۔
کمپنی کے مطابق واٹس ایپ بند کیے جانے کی کئی وجوہات ہیں جن میں اسپامنگ، فیک نیوز پھیلانا، تبدیل شدہ ایپلی کیشنز استعمال کرنا اور فونز کا اینڈرائیڈ 4.1 یا اس سے پرانے ورژنز استعمال کرنا شامل ہے۔
کن موبائل فونز پر واٹس ایپ بند ہوگی ان کی فہرست میں سام سنگ گلیکسی ٹرینڈ لائٹ، سام سنگ گلیکسی ایس 3 منی، سام سنگ گلیکسی ایکس کور2، سام سنگ گلیکسی کور، ایل جی لوسڈ 2، ایل جی آپٹمس ایف 7، ایل جی آپٹمس ایل 3 ڈیوئیل، ایل جی آپٹمس ایل 4، ایل جی آپٹمس ایل 2 اور ایل جی آپٹمس ایف 3 کیو شامل ہیں۔
علاوہ ازیں زیڈ ٹی ای گرانڈ ایس فلیکس، زیڈ ٹی ای وی 956، سونی ایکسپیریا ایم، ہواوے اسینڈ جی 740، ہواوے اسینڈ میٹ، اے ایس سی ڈی 2، آئی فون 6 ایس، آئی فون ایس ای اور آئی فون 6 ایس پلس شامل ہیں۔