ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ن لیگ کا 28 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ن
کیپشن: PML N
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن نے 28 مارچ بروز پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری کی جانب سے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کرائی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری کی جانب سے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو تاحال جلسے کے لیے این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ پر 27 مارچ کو جلسہ کیا جائے گاجس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اہم اعلان متوقع ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor