ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی پھرتیاں، لفٹ میں پھنس گئے

lift of national assembly islamabad
کیپشن: lift of national assembly
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد واپس جاتے ہوئے شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری لفٹ میں پھنس گئے۔

 رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بلایا گیا اجلاس کچھ منٹ ہی جاری رہ سکا کیونکہ اسپیکر اسد قیصر نے اہم شخصیات اور سانحہ پشاور کے شہدا کے لئے دعائے مغفرت کے بعد اجلاس پیر تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

 اجلاس ملتوی ہونے کےبعد متحدہ اپوزیشن نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرنا تھی جس کے لئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری تیز رفتاری سے ایوان سے نکلے تاہم وہ جونہی لفٹ میں سوارہوئے لفٹ چلنے کے بعدفوری پھنس کر رہ گئی جس پر قومی اسمبلی کے اسٹاف کو بلایا گیا جس نے کافی تگ ودو کے بعد دوبارہ لفٹ کو چالو کیا اور متحدہ اپوزیشن کے رہنما باہر نکلے پائے ۔