ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ نہ ہوسکا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے ایکس ایجنڈا پیش کیا گیا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بجٹ سے پہلے تنخواہوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر قانون راجا بشارت ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے ڈٹے رہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کی پرزور کوشش پر وزیر اعلی پنجاب نے ایجنڈے کو مسترد کرنے کی بجائے اس پر کمیٹی بنانے کی ہدایات کیں۔ کمیٹی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرے گی۔

زرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر قانون نے اجلاس میں وزیر اعلی کو آگاہ کیا کہ انہوں نے ملازمین سے تنخواہوں میں اضافے کا وعدہ کیا ہے، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایات دیں کہ کمیٹی چند روز میں انہیں آگاہ کرے۔ یاد رہے سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر 25 فیصد اضافے کا مطالبہ کررکھا ہے۔

دوسری جانب اساتذہ کا ڈیوس روڈ ایوان وزیر اعلی کے سامنے دھرنا ساتویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔گزشتہ روز وزیر قانون کے ساتھ ہونے والے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے۔ کلب چوک دھرنےمیں خواتین اساتذہ بھی شامل ہیں۔ ایس ایس ای اوراےای اوز اساتذہ کومستقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ این ٹی ایس کےذریعے 2014 میں بھرتی ہوئے۔ دوبارہ پی پی ایس سی امتحانات نہیں دیں گے۔ دھرناکےمقام پرپولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔