ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول سربراہان کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

 سکول سربراہان کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول ہیڈز کو چھٹیوں کے دوران ایک اور ذمہ داری سونپ دی، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈینگی تدارک کیلئے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
 تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں لیکن سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول ہیڈز کو چھٹیوں کے دوران ایک اور ذمہ داری سونپ دی، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈینگی تدارک کیلئے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے صوبہ بھر کی اتھارٹیز کو حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سکول سربراہان روزانہ ڈینگی تدارک کیلئے کیے جانے والے اقدامات کی تصاویر اپ لوڈ کریں گے۔
تصاویر ڈینگی ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔سکولوں میں ڈینگی پھیلانے کا سبب بنے والی اسباب کو ختم کیا جائے گاجبکہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ ہیڈز کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے شہر میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر دوہفتے کے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا تھا ایس او پیز پر عملدر آمد کیلئے مارکیٹوں کے سرپرائز وزٹ بھی کئے جائیں گے، لاہور کے شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔