سٹی 42: ایف آئی اے کی شوگر مل مافیا کے خلاف کارروائی، جہانگیر ترین ان کے بیٹے علی ترین اور شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے مقدمات اینٹی منی لانڈررنگ ایکٹ کے تحت درج کیے ہیں۔ جہانگیر ترین اور علی ترین پر چار ارب پینتیس لاکھ روپے منی لانڈرنگ کرنے پر مقدمہ درج ہوا ہے۔ رمضان شوگر مل کے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر پچیس ارب روپے کی خرد برد پر مقدمہ درج کیا گیا۔
دوسری جانب شوگر مافیا کے سٹے کے زریعے چینی کی قیمتیں بڑھانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ایف آئی اے نے رات گئے گرینڈ آپریشن کر کے شوگر سٹہ مافیا کے 10 بڑے گروپوں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ سٹہ مافیا کی گرفتاری کیلئے 20 ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں۔ سٹہ مافیا میں ملک عباد گروپ کے ملک عباد، اسد پرویز بٹ، شیخ ساجد اور ملتان گروپ کے راشد ملتان، عامر آصف، قیصر سلیم، اویس بلال کیخلاف مقدمات درگ کئے گئے ہیں۔
مولوی ظہیر گروپ میں وقاص اشرف چاولہ، مولوی ظہیر اور ملک ماجد گروپ میں سفیان ملک، فرقان بابا، زاہد ملک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح خرم دوائی گروپ میں خرم شفیع، خرم دوائی، ندیم آفتاب، مرزا گروپ میں شیخ عامر وحید، مرزا ندیم، مستنصر گوگی، اسد بھئیا اور طفیل گوگا گروپ میں شیخ طفیل، عمران طفیل، سہیل بٹ، جنید گوگا بٹ شامل ہیں۔
بھلی گروپ میں محمود بھلی، اسلم بھلی، حاجی ہیرا، پراچہ گروپ کے عاطف پراچہ، مشتاق پراچہ جبکہ بٹ گروپ میں عمر صلاح الدین، فیصل ضیا ءالدین شامل ہیں۔
ملزموں نے شریف، الائنس، المعیز اور حمزہ شوگر مل کیلئے سٹہ بازی کی۔ ملزموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔