ماسک نہ پہننے پر شہریوں کو موقع پر ہی سرعام سزا 

  ماسک نہ پہننے پر شہریوں کو موقع پر ہی سرعام سزا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے لیے حکومت کی طرف سے شہریوں کو بار بار ہدایات دی جا رہی ہیں کہ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کی حفاظت کے لئے ماسک پہنیں سینیٹائزر استعمال کریں لیکن شہری ہیں کہ حکومت ہدایات پر عملدرآ مد کو تیار ہی نہیں۔
 اسی حوالے سے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کمر کس لی ۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے ماسک نہ پہننے پر کئی شہریوں کو بطور سزا نصف گھنٹہ سڑک پر کھڑا رکھا۔
  اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب نے لبرٹی چوک میں کھڑ ے ہوکر شہریوں سے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے کے لئے نہ صرف خود شہریوں میں ماسک تقسیم کیے بلکہ بغیر ماسک چلنے پھرنے والوں کو بطور سزا سڑک پر نصف گھنٹہ کھڑے ہونے کی سزابھی دی۔
 واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 946 نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پنجاب میں 2 لاکھ 5 ہزار 314، سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 815، خیبر پختونخوا میں 81 ہزار 787، بلوچستان میں 19 ہزار 395، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 977، اسلام آباد میں 53 ہزار 684 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔