ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی ایس سی پیپر لیک سکینڈل میں بڑی پیشرفت

ppsc paper leak scandal
کیپشن: ppsc paper leak scandal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی پی ایس سی پیپر لیک سکینڈل کے مرکزی ملزم عثمان کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا،   ملزم کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی تھی۔ اینٹی کرپشن حکام ملزم سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد رُوپوش ہوگیا تھا۔

اینٹی کرپشن حکام کو ملزم عثمان کی گرفتاری سے  ایک بڑی کامیابی مل گئی۔ ملزم کو اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم نے جیو ٹیگنگ کےذریعے گرفتار کیا۔  ملزم کو آج ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اینٹی کرپشن حکام  کے مطابق سکینڈل کے باقی ملزم پہلے ہی جیل میں ہیں۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان  ملزم وقار اور غضنفر کے ساتھ مل کر پیپرز لیک کرتا تھا۔ ملزمان گینگ کی صورت میں کام کر رہے تھے۔  امیدواروں سے پیسوں کی ڈیلنگ بھی ملزمان مل کر کرتے جو بعد میں برابر تقسیم ہو جاتے۔ اینٹی کرپشن حکام نے دعویٰ کیا کہ ملزم عثمان پیپر لیک گینگ کا سرغنہ ہے جس سے مذید انکشافات کی توقع ہے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer