ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا: لاہور میں مثبت کیسز کی شرح نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے

کورونا: لاہور میں مثبت کیسز کی شرح نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ،7 ہزار 532 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1366 مثبت کیسز رپورٹ، شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد تک جا پہنچی ۔
  کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں7 ہزار 532 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1366 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں کورونا کی نئی خطرناک قسم داخل ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ پاکستان میں کوروناوائرس کی تیسری لہر نے نظام زندگی مفلوج کردیاہے، کاروباری مراکز ، تعلیمی ادارے بند چکے ہیں۔محکمہ صحت نے اہم پیش گوئی کرتے ہوئے آگاہ کیا تھا کہ عالمگیر وبائی مرض کورونا کی نئی برطانوی قسم پاکستان میں داخل ہوچکی ہے۔
 رپورٹ آنے پر 10 مریضوں میں اس وائرس کی تصدیق ہو ئی تھی ۔، پشاور، نوشہرہ اور مردان سمیت صوبے کے دیگر 9 اضلاع میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ہوچکی ہے جبکہ ان علاقوں کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا،متاثرہ اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ 

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی)کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہناتھا کہ جہاں کورونا کی شدت زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے 11اپریل تک بند رہیں گے،نویں تا بارہویں جماعت کےامتحانات شیڈول کے مطابق مئی کے آخر میں ہوں گے۔7 اپریل کو دوبارہ این سی او سی کا اجلاس ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔