ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈاؤن کا دوسرہ روز، یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا اور چینی نایاب

لاک ڈاؤن کا دوسرہ روز، یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا اور چینی نایاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوسرے روز یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا نایاب، مختلف سٹورز سے چینی بھی غائب ہو گئی۔

  تفصیلات کے مطابق لاہور میں لاک ڈاون کے دوسرے روز اشیاء خوردونوش کی خریداری کےلئے شہریوں کی بڑی تعداد یوٹیلیٹی سٹورز پر جا رہی ہے۔ لاک ڈاؤن میں یوٹیلیٹی سٹور سے آٹا نہ ملنے پر شہری پریشان ہیں۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت شہر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا جلد فراہم کرئے، گھر کے راشن میں آٹا سب سے اہم چیز ہے اگر یوٹیلیٹی اسٹورز پر سپلائی اسی طرح رہی تو آٹے کے بعد چینی اور دیگر اشیاء خوردونوش کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

 شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت یوٹیلیٹی سٹور پر سپلائی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کرئے۔

 یاد رہے پاکستان میں  کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 1039 ہوگئی۔ملک میں  کورونا وائرس سے اب تک خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، گلگت بلتستان، سندھ اور پنجاب میں ایک ایک ہلاکت ہوگئی۔مہلک وائرس سے اب تک 20 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 4 کا گلگت بلتستان اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ملک بھر میں لاک ڈائون ہے،چھوٹے بڑے شہروں، پاک فوج،پولیس کے دستے تعینات ہیں۔
 

Shazia Bashir

Content Writer