ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کنٹرول آرڈیننس 2020 کی تفصیلات سامنے آگئیں

 کورونا کنٹرول آرڈیننس 2020 کی تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : وبائی امراض سے بچاؤ اور کورونا کنٹرول آرڈیننس 2020 کی تفصیلات سامنے آگئیں۔


پنجاب حکومت کے آرڈیننس کے تحت پنجاب کے تمام نجی و سرکاری میڈیکل سٹاف کو ڈیوٹیاں اسائن کی جاسکیں گی، آرڈیننس کے تحت وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے نجی و سرکاری میڈیکل سہولیات کا کنٹرول انتظامیہ کے پاس رہے گا، ڈپٹی کمشنرزبوقت ضرورت کسی بھی شخص کے حوالے سے احکامات جاری کر سکیں گے - آرڈیننس کے تحت پولیس ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر پولیس کسی بھی جگہ میں داخل ہو سکے گی، ُپولیس ڈپٹی کمشنر کے احکامات پرعمل کرانے کے لئے ضرورت کے مطابق فورس کا استعمال بھی کر سکے گی-

آرڈیننس کے تحت ہر قسم کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہو گی ، کسی شہری کے کسی بھی جگہ داخلے ، اخراج اور رکنے کا کنٹرول انتظامیہ کے ہاتھ میں ہو گا- وبا کے حوالے سے مشتبہ شخص کو 48 گھنٹوں تک مخصوص جگہ پرسکریننگ کے لئے رکھا جاسکے گا- تشخیص کے بعد رپورٹ منفی یا مثبت آنے کی صورت میں مشتبہ شخص کو گھر یاقرنطنیہ بھیجا جائے گا- سکریننگ کرنے والے میڈیکل سٹا ف کو خصوصی احتیاط کر نے کے پابند ہونگے- آرڈیننس کے تحت احکامات کی خلاف ورزی پر پہلی مرتبہ 2 ماہ قید اور 50 ہزار تک جرمانہ ہو گا - دوسری مرتبہ خلاف ورزی کی صورت میں کسی شخص کو 6 ماہ تک قید اور 1 لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا-


  یاد رہے پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 1039 ہوگئی۔ملک میں کورونا وائرس سے اب تک خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، گلگت بلتستان، سندھ اور پنجاب میں ایک ایک ہلاکت ہوگئی۔مہلک وائرس سے اب تک 20 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 4 کا گلگت بلتستان اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ملک بھر میں لاک ڈائون ہے،چھوٹے بڑے شہروں، پاک فوج،پولیس کے دستے تعینات ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer