کورونا وائرس کا خوف ،عدالتوں میں بھی سناٹا چھا گیا

کورونا وائرس کا خوف ،عدالتوں میں بھی سناٹا چھا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف،شاہین عتیق :کورونا وائرس خدشات،لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء وسائلین کی حاضری انتہائی کم،عدالت عالیہ میں چھٹی کا سماں رہا،عدالت میں صرف ارجنٹ کیسز،بعد از گرفتاری درخواست ضمانتوں اورحبس بے کیسز کی سماعت ہوئی۔رانا ثنا اللہ کیس کی سماعت بھی نہ ہوسکی ، سیشن کورٹ کی پانچ عدالتوں میں 2،2 ڈیوٹی جج مقرر کردئیے گئے۔


چیف جسٹس محمد قاسم خان کی ہدایت پرہائیکورٹ میں دفتری سٹاف کی تعداد بھی کم رہی،صرف ضروری اسٹاف حاضر ہوا،،ارجنٹ سیل میں پچاس فیصد باقی برانچزمیں 25 فیصد حاضری رہی،،چیف جسٹس کی ہدایت پر50 سال سےزائد عمر کےسٹاف اورخواتین ڈیوٹی پر نہ آئیں اور گھروں میں رہے،،پچاس سال سے زائدعمر کا سٹاف اورخواتین ہائیکورٹ کے فون کال پر دستیاب رہے،ہائیکورٹ نے سٹاف کوغیر ضروری گھروں سے نہ نکلنے اورسوشل تقریبات میں جانےسے بھی گریز کی ہدایت کررکھی ہے۔

دوسری جانب لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کی آمدن سے زائد اثاثوں پرنیب انکوائری میں ممکنہ گرفتاری کا معاملہ،کورونا وائرس خدشات کےباعث لاہور ہائیکورٹ میں رانا ثناء اللہ کی عبوری درخواست ضمانت پرآج سماعت نہ ہوسکی۔


درخواست گزار لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ نےدرخواست میں چیئرمین نیب سمیت دیگرکو فریق بناتے ہوئےموقف اختیار کررکھا ہے کہ وہ ممبر قومی اسمبلی اور اسمبلی فورم پر اپنے عوام کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں،نیب آمدن سے زائد اثاثوں کےالزام کے تحت انکوائری کررہا ہے،چیئرمین نیب نےاپنے اختیار سے تجاوز کرتے ہوئےانکوائری کی منظوری دی،نیب کی جانب سےطلبی کے نوٹسز بھجوائےگئے ہیں،نیب ان اثاثوں کی تحقیقات کررہا جن پراے این ایف نےمنشیات سمگلنگ کی رقم سے بنانے کا الزام لگایا گیا،نیب طلبی نوٹسز کے بعد مسلسل نیب آفس میں پیش ہو رہا ہوں،،نیب کی طرف سےگرفتاری کا خدشہ ہے،،درخواست گزار رانا ثناء اللہ نے استدعا کی کہ عدالت ضمانت قبل از گرفتاری منظورکرنےکا حکم دے۔


 

جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سےسیشن کورٹ میں بھی ججز کی کم حاضری،صرف پانچ جج بطور ڈیوٹی جج کام کر رہے ہیں،سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے تمام ایڈیشنل سیشن ججزکی مرحلہ وار ڈیوٹی لگا دی۔سیشن جج لاہور قیصرنذیر بٹ نے کورونا وائرس کےخدشات کے پیش نظرسیشن کورٹ میں پانچ اوردیگرعدالتوں میں دو،دوججزکوڈیوٹی جج مقررکردیا، ججزپچیس مارچ سے چھ اپریل تک ڈیوٹی دیں گے۔

سیشن جج نےلاہورہائی کورٹ کےحکم پرخواتین ججزکی ڈیوٹیاں نہیں لگائیں جبکہ عدالتی ملازم خواتین کوبھی ڈیوٹی سےاستثنی قراردے دیا، سیشن کورٹ اورضلع کچہری میں جج محمد ظفراقبال،عمران شفیع،محمد طاہر اسلم،فیض الحسن اور جج ارشد جاوید فرائض سرانجام دیں گے،26 مارچ کو بطورایڈیشنل سیشن جج ڈیوٹی دینے والوں میں محمد عامرحبیب،شہزاد رضا،محمد نعیم،شیخ ذوالفقار علی اورسرفراز حسن شامل ہیں،ضلع کچہری میں جو مجسٹریٹ کام کریں گےان میں محمد سلمان،محمد عدیل انور،فہد الرحمان،امان اللہ بھٹی،خرم جاوید اور عمر فاروق شامل ہیں۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer