ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

التواء کا شکار فلم ’’پراجیکٹ غازی‘‘ نمائش کیلئے تیار

التواء کا شکار فلم ’’پراجیکٹ غازی‘‘ نمائش کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) دو سال سے التواء کا شکار لالی وڈ انڈسٹری کی فلم ’’ پراجیکٹ غازی‘‘ 29 مارچ کو شہر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

لالی وڈ انڈسٹری کی دو سال سے التواء کا شکار فلم ’’ پراجیکٹ غازی‘‘ مکمل ہوگئی اور تمام تکنیکی کام بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔ فلم کے مرکزی کردار اداکار ہمایوں سعید اور سائرہ شہروز ہیں جو فلم کی کامیابی کے حوالے سے پرامید ہیں۔ فلم کی کہانی حب الوطنی پر مبنی ہے جس کی بقیہ کاسٹ میں اداکار ندیم بیگ، شہریار منور اور دیگر شامل ہیں۔

فلم 29 مارچ کو شہر لاہور سمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی اور  ڈسٹری بیوشن کلب کے تحت ریلیز کیا جارہا ہے۔