(عمران یونس) لیڈی ہیلتھ ورکرزکے مطالبات کاجائزہ لینے کیلئے وزیراعلیٰ کی قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس، کیڈر کے خاتمے کیلئے اسی ہفتے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بجھوانے کافیصلہ۔
سول سیکریٹریٹ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیر قانون، پارلیمانی امورولوکل گورنمنٹ محمد بشارت راجہ نے کی، صوبائی وزیربہبود آبادی کرنل( ر) ہاشم ڈوگر، سیکریٹری پرائمری ہیلتھ، سیکریٹری ریگولیشن، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس اورلیڈی ہیلتھ ورکرز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
صدریونین لیڈی ہیلتھ ورکرزرخسانہ انورنے کہا کہ وزیراعلیٰ اوروزیر قانون کے قدامات سے ان کا حکومت پراعتماد بڑھا ہے، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ سڑکوں پرنہیں آئیں گے۔