میٹروپولیٹن کارپوریشن کے انتظار کی سولی پر لٹکے ورک چارج ملازمین کی سنی گئی

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے انتظار کی سولی پر لٹکے ورک چارج ملازمین کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: میٹروپولیٹن کارپوریشن کے انتظار کی سولی پر لٹکے 49 ورک چارج ملازمین کی سنی گئی، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے گریڈ ایک سے گریڈ 11 تک کے 49 مزید ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کر دیا گیا، مستقل ہونے والےملازمین کی تعداد ای سو ساٹھ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمود مسعود تمنا نےگریڈ ایک سو گیارہ تک کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے گریڈ ایک سے گیارہ تک ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا معاملہ پندرہ سال سے انتظار کی سولی پر لٹکا ہوا تھا۔  مستقل ہونے والوں میں ٹیکس کلیکٹر، بیلدار، ٹیوب ویل آپریٹر، سپروائزر، سیور مین پٹواری، میٹر ریڈر، روڈ گینگ مین، نائب قاصد، جونیئر کلرکس، الیکٹریکشنز، ٹیکنیشن، ہیلپر، سینٹری ورکرز اور ڈرائیورز شامل ہیں۔

 ڈیلی ویجز ملازمین میٹروپولیٹن کارپوریشن، ایل ڈبلیو ایم سی اور زونز میں تعینات ہیں، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے800 ملازمین کو مستقل کرنےکی منظوری دے رکھی ہے، تیسری کھیپ میں کوائف فراہم کرنے والے 49 ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کردیا گیا ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے گریڈایک سے گیارہ تک کے ایک سو گیارہ ملازمین پہلے ہی مستقل ہوگئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer