ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہی قلعہ میں واقع شیش محل پر ٹکٹ لگانے کا فیصلہ

شاہی قلعہ میں واقع شیش محل پر ٹکٹ لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمد رضا ) لاہور والڈ سٹی اتھارٹی نے شاہی قلعہ میں واقع تاریخی شیش محل کی سیر پر سو روپے داخلہ ٹکٹ لگا دیا ہے، سیاحوں کو اب قلعہ کی داخلہ ٹکٹ کے ساتھ ساتھ شیش محل دیکھنے کے لیے علیحدہ سو روپے دینے ہوں گے۔

لاہور والڈ سٹی اتھارٹی نے پورے قلعے کی سیر کے لیے ٹکٹ ایک سو تیس روپے کردیا ہے۔ اس فیصلہ نے قلعہ میں آنے والے سیاحوں کو حیران و پریشان کردیا ہے۔ لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کی انتظامیہ کے مطابق قلعہ کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر یہ انتہائی قدم اٹھایا گیا ہے۔ شیش محل قلعہ کا سب سے قیمتی علاقہ ہے اور اس کا فرش ابھی اصل حالت میں قائم ہے۔ روزانہ چار پانچ ہزار سیاحوں کی آمد سے فرش خراب ہورہا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس دو آپشن تھے شیش محل کو سرے سے بند کردیں یا اس پہ ٹکٹ لگادیں تاکہ سیاحوں کی تعداد پر روک لگائی جاسکے۔

شیش محل شہنشاہ شاہجہاں کے دور میں تعمیر ہوا تھا۔ یہ عمارت دنیا بھر میں اپنے طرز تعمیر اور شیشہ کاری کی وجہ سے منفرد مقام رکھتی ہے۔ قلعہ میں اس وقت 20 سے زیادہ محلات ہیں۔ دوسری جانب سیر کیلئے آئے سیاحوں کا کہنا ہے کہ اس طرح محلات پہ ٹیکس لگے تو قلعہ میں غریب آدمی کے لیے پہنچنا ناممکن ہوجائے گا۔