(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے بجٹ سازی کے لیے وفاقی حکومت سے فوری طور پر40 ارب روپے مانگ لیے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نےوفاقی حکومت سے 40 ارب روپے مانگنے کے لیےمراسلہ لکھ بھجوادیاہے،محکمہ خزانہ کے حکام کا مراسلےمیں کہنا تھا کہ یہ گرانٹ نیٹ ہائیڈل منافع کی مد میں صوبہ پنجاب کو فراہم کی جائے،مراسلے میں محکمہ خزانہ نے لکھا ہے کہ وفاق سے ملنےوالی 40 ارب روپے کی گرانٹ کو پنجاب حکومت بجٹ سازی کے لیے بھی استعمال کرے گی۔
دوسری جانب صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کاکہنا تھاکہ بجٹ2019-20 پر کام تیزی سے جاری ہے,ریسورس موبلائزیشن کے لیے صوبائی وزراء،کنسلٹنٹس اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جو صوبے کے وسائل میں اضافے کے لیے قابل عمل تجاویز پر کام کا آغاز کر چکی ہے،ترقیاتی بجٹ میں اضافے کے لیے سبسڈیز اور گرانٹس کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔