چیف جسٹس کا انسانی حقوق، اقلیتوں کی شکایات کیلئے سیل بنانے کا حکم

چیف جسٹس کا انسانی حقوق، اقلیتوں کی شکایات کیلئے سیل بنانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف) چیف جسٹس آف پاکستان نے بےسہاراسائلین کی داد رسی کے لیےسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں انسانی حقوق سیل قائم کر دیا، شکایات سیل بے سہارا سائلین کی شکایات کا جائزہ لینے کےبعد ان کی دادرسی کے لیے کارروائی کرے گا۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے بے سہارا سائلین کی دادرسی کے لیےسپریم کورٹ رجوع کرنےاوردرخواستیں دینے والوں کی شکایات کے ازالے کے لیے سیل قائم کر دیا۔

 چیف جسٹس کے علم میں یہ بات آئی کہ حکومتی اداروں کی وجہ سے بے سہارا سائلین داد رسی کے لئے سپریم کورٹ سےرجوع کرتے ہیں۔ تاہم سکیورٹی کےپیش نظر ان کی چیف جسٹس تک رسائی ممکن نہیں ہو پاتی، چیف جسٹس نے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری کےباہرایک خاتون کی دہائی پرگاڑی سے باہرآ کر اس عورت کی فریاد سنی۔

چیف جسٹس کو یہ بھی آگاہ کیاگیا کہ ان کے ایسا کرنے سےسکیورٹی کےمسائل پیدا ہوتے ہیں۔ جس پرچیف جسٹس نےفیصلہ کیا کہ لاہور رجسٹری میں سیل قائم کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے باقاعدہ احکامات کےبعدانسانی حقوق اور اقلیت کےبارے میں سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

شکایات سیل سائلین کی درخواستیں وصول کریں گےاورانہیں باقاعدہ ایک عمل کے تحت چیف جسٹس تک پہنچایا جائے گا۔