ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں کلائمیٹ چینج پر کانفرنس  کا پہلا روز

Lahore College for Women University, Conference on Climate change, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاطمہ عارف:  لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کے پہلے روز شعبہ برائے ماحولیاتی سائنس کی جانب سے "جی آئی ایس اینڈ کلائمیٹ ماڈلنگ " عنوان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ورکشاپ میں شرکت کے لئےامریکہ سے آنے والے غیر ملکی ماہرین کو گلدستے پیش کئے گئے۔
پروفیسر ڈاکٹر پال،پروفیسر ڈاکٹر کیری جوتھامس،ڈاکٹر رابرٹو میرا کانفرنس میں شریک ہیں۔
کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر والٹر رابنسن مہمان خصوصی تھیں۔ 
ہیڈ آف انوائرنمنٹل سائنس ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر عارفہ طاہر، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر منیزہ عباس اور دیگر ٹیچرز بھ یکانفرنس مین شریک ہوئے۔
کانفرنس میں ملکی جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم اور موسمیاتی تبدیلیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی

ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ عارفہ طاہر نے بتایا کہ یہ  دو روزہ ورکشاپ  امریکہ کے ڈیپارٹمنٹ  آف سٹیٹ کی فنڈنگ سے ہو رہی ہے۔ اس ورکشاپ کا انعقاد پاکستان میں خاتون انوائرمنٹلسٹس کی تربیت کے پروجیکٹ کا حصہ ہے۔  یونیورسٹی آف نارتھ کیرلینا سے کئی فیکلٹی ممبر اس کانفرنس میں شریک ہیں۔