ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  تہات کا سیوریج سسٹم تباہ، لاہور کا علاقہ جہنم زار بن گیا

Tahat village Lahore, sewerage system collapsed, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسوہ فاطمہ:  تہایتہ مین بازار کاسیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کے بعد علاقہ جہنم زار بن گیا۔ لوگوں کی گندے پانی سے گزرے بغیر اپنے گھروں تک رسائی عملاً ناممکن بن گئی۔ علاقہ کے مکینوں کو روز مرہ کام کاج جاری رکھنے کے لئے سخت مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔ 
تہاتیہ کے مکینوں نے بتایا کہ ابلتے گٹر اور گلیوں میں جمع سیوریج کا پانی ان کیلئے وبال جان بن گیا ہے۔ 
علاقہ گندے  جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔  مکین وبائی امراض میں مبتلا ہیں۔  بارش کے دوران سیوریج کا پانی نکاسی کا کوئی راستہ نہ ملنے پر گھروں میں داخل ہو جاتا ہے۔


گلیوں میں پانی جمع ہونے سے پیدل گزرنا بھی محال ہوگیا ہے۔ خواتین اور بچوں کو آنے جانے کے لئے گندے پانی میں رکھی اینٹوں پر پاؤں رکھ رکھ کر چلنا پڑتا ہے۔ 
علاقہ مکینوں نے گندگی کے عذاب سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ  انتظامیہ سیوریج سسٹم فوری ٹھیک کرنے کا  انتظام کرے.