اویس کیانی: نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ، وزیراعظم شہبازشریف نےقانونی ٹیم تشکیل دے دی۔ نواز شریف کی نااہلی اور کیسز کے خاتمے کے لئے کام کو تیز بنایا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف کی واپسی کے لئے قانونی ٹیم تشکیل دیدی۔ وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ قانونی ٹیم کی سربراہی کررہے ہیں۔ معاون خصوصی عطاء اللہ، عرفان قادر اور قانونی مشیر کمیٹی میں شامل ہیں۔
کمیٹی میں نواز شریف کے کیسز کی پیروی کرنے والے امجد پرویز اور دیگر وکلا کو بھی شامل کیا گیا ہے،
زرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم نواز شریف کے عدالتوں میں جاری کیسز کی پیروی کو تیز بنائے گی۔
نواز شریف کی نااہلی اور کیسز کے خاتمے کے لئے کام کو تیز بنایا جائے گا۔
قانونی ٹیم نواز شریف کی واپسی میں قانونی رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے گی۔