آندھی اور تیز بارش سے مویشی منڈیوں میں نظام درہم برہم

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف علاقوں میں  آندھی ار تیز بارش سے انسانوں کے ساتھ عید الاضحیٰ کے لئے بنائی گئی مویشی منڈیوں میں موجود جانور بھی بری طرح متاثر ہوئے۔ بعض منڈیوں میں شامیانے اکھڑ گئے اورر بعض منڈیوں میں نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کے سبب بارش کا پانی کھڑا ہو گیا۔

فیصل آباد اور پسرور میں آندھی سے  مویشی منڈیوں میں جابوروں کو گرمی سے بچانے کے لئے لگائے گئے شامیانے اکھڑ گئے، بعد ازاں بارش سے مویشی منڈیوں میں پانی جمع ہو گیا جس سے بیوپاریوں اور جانوروں کو شدید مشکلات پیش آئیں۔

فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی  کے باعث شہر بھر میں لگی مویشی منڈیوں کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

آندھی آنے کی وجہ سے خانوانہ منڈی میں بیوپاریوں کی جانب سے لگائے گئے ٹینٹ اکھڑ گئے۔

 انتظامیہ کی جانب سےبیوپاریوں کی مدد کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔  نیوپاریوں نے بتایا کہ وہ جانوروں کو موسم کے اثرات سے بچانے کے لئے اپنی مدد اپ کے تحت اقدامات کرنے پر مجبور ہیں۔

پسرور میں بارش اور آندھی سے مویشی منڈی کے خیمے زمین بوس ہوگئے

پسرور میں بارش اور آندھی سے موشی منڈی کے خیمے زمین بوس ہوگئے۔ 

 مویشی منڈی پسرور میں نکاسی آب نہ ہونے کے باعث قربانی کے جانور پانی میں کھڑے ہیں، تحصیل انتظامیہ کے اہلکار غائب ہیں۔

منڈی میں مویشی لانے والے بیوپاری اپنی مدد آپ کے تحت خیمے درست کرنے اور نکاسی آب میں مصروف ہیں۔