ویب ڈیسک: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، رانا ثناء اللہ، حنا ربانی کھر، آغا رفیع اللہ اور قادر مندوخیل ادائیگی حج کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علی فیملی کے ہمراہ جدہ پہنچ گئے ہیں، وہ آج فیملی کے ہمراہ عمرہ ادا کرنے کے بعد فریضہ حج بھی ادا کریں گے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ بھی جدہ پہنچ گئے ہیں وہ بھی آج سعادتِ عمرہ حاصل کریں گے۔
وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر ، آغا رفیع اللہ، قادر مندوخیل بھی حج کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئے ہیں۔