معیشت کا دھڑن تختہ کرنیوالےآئی ایم ایف معاہدہ بحال ہوتے دیکھ کر رو کیوں رہے ہیں، مریم اورنگزیب

Maryam Aorangzaib responds to Shah Mahmood's taunt, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنے والے اپنے ہی کئے ہوئے آئی ایم ایف معاہدے کو بحال ہوتے دیکھ کر رو کیوں رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہاہے کہ 9 مئی کو ملک جلایا، فوجی ونجی املاک پر حملے کئے، شہداکی یادگاروں کی بے حرمتی کی، اب معاشی مفادات پر حملے کی پھر تیاری ہے ،آئی ایم ایف سے سمجھوتہ قریب ہونے کی خبرسنتے ہی تخریب کاروں، سازشیوں اور ملک دشمنوں کا رونا پیٹنا پھر شروع ہوگیا ہے ،سخت شرائط پرآئی ایم ایف کا معاہدہ کیا ، خود خلاف ورزی کی ، اپنا کیا ہوا معاہدہ توڑا ، پھر ملک اور معاہدے کے خلاف سازشیں بھی کیں ،معاہدہ ہونے پرچیخنے والوں سے سوال یہ پوچھنا چاہئے کہ آپ نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا کیوں تھا ؟جو معاہدہ ہونے پہ چیخ رہے ہیں آئی ایم ایف سے معاہدہ خود انہوں نے ہی توکیا تھا،اس معاہدے کو نہ صرف خود توڑابلکہ ملک کو ڈیفالٹ کرانے کی سازش کی تھی ۔

 مریم اورنگزیب کا مزید کہناتھا کہ نواز شریف ملکی معیشت مستحکم کر کے گئے تھے ، فارن ایجنٹ نے معیشت کی بنیادیں ہلائیں اور ملک دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس کیا ،نواز شریف واحد لیڈر ہیں جن کی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا اور ملک کو ترقی کی راہ پر بھی ڈالا ، "مرجاؤں گا،آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا “ کون کہتا تھا ؟ پھر وہ آئی ایم ایف کیوں گیا ؟ 

ان کاکہناتھا کہ معاشی بارودی سرنگیں بچھانے، ملک دیوالیہ کرنے اور عوام کی روٹی روزی پر ڈاکہ ڈالنے والے فارن ایجنٹ آج اسحاق ڈار سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں ،عوام کے پیٹ پر مہنگائی کے پتھر باندھنے والے بے شرم مجرم ملکی معیشت سنبھالنے والے اسحاق ڈار سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔