(علی اکبر)چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کل سہ پہر 4 بجے لاہور جائیں گے، سابق وزیراعظم لاہور کے چاروں حلقوں میں ضمنی انتخاب کی مہم چلائیں گے.
تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ریلی کی صورت میں چاروں حلقوں میں جائیں گے،پی پی 168 میں آشیانہ روڈ پر عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے،عمران خان پی پی 158 گلبرگ میں حالی روڈ پر دوسرا خطاب کریں گے،پی پی 170 میں ابوبکر چوک واپڈا ٹاون میں عمران خان کاتیسرا خطاب ہوگا۔
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم عمران خان پی پی 167 میں امپیریل مارکی عمر چوک میں خطاب کریں گے جبکہ پارٹی کی صوبائی قیادت سے انتخابی تیاریوں پر بھی بریفنگ لیں گے۔