ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلابو نکا جیا۔۔۔شوہر کیسا ہونا چاہیئے؟

گلابو نکا جیا۔۔۔شوہر کیسا ہونا چاہیئے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:  بھارت  کے اخبارات میں مختصر بالوں والی لڑکی کے رشتے کا اشتہار وائرل۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے انڈیا کے بڑے پیمانے پر فروخت ہونے والے اخبارات میں کانوں میں چھید اور مختصر بالوں والی ایک  لڑکی کا   اشتہار شائع ہوا ہے۔ جسے ایک بڑے نفیس اور  دولتمندفیمینسٹ شخص کی تلاش تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ اشتہار پورے بھارت  میں وائرل ہو گیا۔  اداکارہ ادتی متل نےبھی  اس اشتہار کو ٹوئٹر پر شئیر کیا اور  لکھا کہ کیا کسی نے میرے لئے ازدواجی اشتہار دیا ہے؟


اس اشتہار پر جو ای میل دیا گیاتھا  اس سے ظاہر یہ  ہوتا تھا کہ  یہ اشتہار ایک بھائی، بہن اور ان کے ایک قریبی دوست کی طرف سے  مذاق کیا گیا تھا۔ ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے  نے اس اشتہار کے مرکزی کرداروں جن میں ’صاحب رائے‘ فیمینسٹ لڑکی ساکشی، اس کے بھائی سری جان اور ساکشی کے بہترین دوست دمیانتی کو ڈھونڈ نکالا  جس سے یہ پتا چلا کہ یہ تمام نام فرضی ہیں اور  ان تینوں میں سے کوئی بھی اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتا۔
ان کے دوستوں کا کہنا ہے کہ  انھوں نے یہ ایک چھوٹا سا ڈرامہ ساکشی کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا۔ ساکشی کا کہنا ہے کہ صبح سری جان نے مجھے اخبار کی ایک کاپی دی، جس کا ازدواجی رشتوں والا صفحہ کھلا ہوا تھا اور اسے پڑھ کر پھر ہم خوب ہنسے۔ انہوں نے یہ واضح کیا کہ  یہ سب مذاق میں کیا گیا تھا۔