ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سائنس کالج میں طلبہ تنظیم کاحملہ,2 طلبا کی حالت تشویش ناک

science collage fight
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ میں ہنگامہ آرائی،  ہاسٹل میں طلبا پر تشدد،2 کی حالت تشویش ناک۔
 تفصیلات  کے مطابق  اسلامی جمیعت طلبہ  کی جانب سے  گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ میں ہنگامہ آرائی کی گئی , طلبا تنظیم کے کارکنوں نے کالج ہاسٹل  میں طلبا پر تشدد  کیا ،ہنگامہ آرائی میں3 طلبا زخمی ہوئے جنہیں  ہسپتال منتقل کردیا گیا۔سائنس کالج وحدت روڈکےشعبہ کیمسٹری کا طالبعلم محمد دلاور  کی حالت تشویشناک  جبکہ طلباء تنظیم کے تشدد سے ایک طالب علم کا مثانہ پھٹ گیا ہے۔
طلبا تنظیم کے کارکنوں  نے سائنس کالج کےطالبعلم دلاورکو تشدد کا نشانہ بنانے کےبعد ہاسٹل کی چھت سے نیچے گرا دیا، سائنس کالج کے ہاسٹل میں طلبا تنظیم کے کارکن اسلحہ لے کر پھرتے رہے ،انتظامیہ کی جانب سے  سائنس کالج   میں ہونیوالےپرچوں کو منسوخ کر کےکالج 2روز کیلئے بند کر دیا گیا اورسائنس کالج وحدت روڈ کے ہاسٹل کوبھی خالی کرا لیا گیا۔ زخمی طلبا کا کہنا ہے کہ پرنسپل ڈاکٹر تحسین رزاق کی بد انتظامی کےباعث اسلامی جمیعت طلبہ کے کارکنوں  نے تشدد  کا نشانہ بنایا۔