ویب ڈیسک: جاپان کی حکومت نے ملازمین کی زندگیوں کو متوازن بنانے کے لیے ہفتے میں پانچ روز کے بجائے چار دن کام کرنے کی تجویز پیش کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی حکومت نے ملک میں موجود کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملازمین کو ہفتے میں تین دن چھٹیاں دیا کریں اور ان سے صرف چار دن کام لیں ۔ یادرہے جاپانی روایتی طور پر زیادہ کام کرنے کے عادی '' ورکوحلک'' ہیں اور اکثریت ہفتہ وار چھٹیاں بھی نہیں کرتی ۔
حکام اس امید میں ہیں کہ وہ اداروں کی انتظامیہ کو اس بات پر قائل کر لیں گے کہ وہ اپنے ملازمین کی صحت کا خیال رکھنے کے لیے انہیں گھروں سے کام کرنے اور کام کے اوقات کار میں تبدیلی لائیں گے۔