ویب ڈیسک: جزائر کیمین کی ڈیجیٹل کرنسی ملٹی نیشنل کمپنی بنانس نےپاکستانی انفلوئنسر و سوشل میڈیا اسٹار وقار ذکا کو ایوارڈ کے لیے نامزد کردیا۔
برطانیہ کے زیر انتظام جزائر کیمین کی کمپنی بنانس کو بٹ کوائن سمیت دیگر ڈیجیٹل کرنسیز کی خرید و فروخت کے حوالے سے سب سے بڑی کمپنی مانا جاتا ہے یہ کمپنی اسٹاک ایکسچینج کی طرح آن لائن کام کرتی ہے اور اردو و عربی سمیت کئی زبانوں میں سروسز فراہم کرتی ہے۔ مذکورہ کمپنی نے 25 جون کو ’بنانس انفلوئنسر ایوارڈز 2021‘ کی نامزدگیاں کا اعلان کرتے ہوئے اس میں وقار ذکا کو بھی شامل کیا۔
کمپنی کی جانب سے ایوارڈ کے لیے مجموعی طور پر دنیا بھر کے 5 انفلوئنسرز کو نامزد کیا گیا، جس میں پاکستانی سوشل میڈیا و ٹی وی اسٹار وقار ذکا بھی شامل تھے۔ پاکستان میں تاحال کرپٹو کرنسیز کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے لیکن اسٹیٹ بینک نے کہ وقت و حالات کو دیکھتے ہوئے پاکستان بھی اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرا سکتا ہے۔
Nominations for the 2021 #Binance Influencer Awards are in!
— Binance (@binance) June 24, 2021
The 5 global finalists are:@intocryptoverse@MustacheTommy@papacthulu@ugliestduck@ZakaWaqar
Vote before June 28 to make sure that your favorite crypto influencer comes out on top????
➡️ https://t.co/qwPq07SFmt pic.twitter.com/WZZ61c4BRh