ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر لیاقت نے دوسری بیوی طوبیٰ سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

Amir Liaquat
کیپشن: Amir Liaquat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کےایم این اے اور  ٹی وی اینکر، میزبان عامر لیاقت حسین نے دوسری بیوی طوبیٰ عامر سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

ایک ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ عامر لیاقت کی طلاق کی تصدیق ہوچکی ہے۔ "عامر لیاقت نے تصدیق کی ہے کہ ان کی طوبیٰ عامر کے ساتھ دوسری شادی تیسری بیوی کی وجہ سے ختم ہوگئی ہے۔

خود سے منسوب طلاق کی تصدیق پر مبنی ٹویٹ سامنے آنے پر عامر لیاقت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے کوئی تصدیق نہیں کی۔ وہ متعلقہ ٹوئٹر ہینڈل چلانے والے کو قانونی نوٹس بھجوائیں گے۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین ہانیہ خان نامی لڑکی کی وجہ سے گزشتہ کچھ ماہ سے سخت مشکل میں ہیں، ہانیہ خان کا دعویٰ ہے کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہیں تاہم رکن قومی اسمبلی اس سے انکاری ہیں۔ جھوٹے دعووں اور الزامات پر عامر لیاقت نے ہانیہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا رکھا ہے۔

عامر لیاقت کی مبینہ بیوی ہانیہ خان نے اپنی بہنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا تھا کہ میری بہن ایمان میرے نکاح کی گواہ ہے، عامر لیاقت نے مجھے ہمیشہ یقین دلایا کہ وہ میرے ساتھ ہے، رواں سال نو مارچ کو ہم ملے تھے عامر نے مجھے موبائل گفٹ کیا تھا، جب میری اور عامر کی شادی ہوئی تب ان کی زندگی میں بشریٰ اور طوبی نہیں تھیں

ہانیہ نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ گزشتہ ہفتے 26 مئی کو ان پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ محفوظ رہیں ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ لوگوں نے انہیں دھمکیاں دی کہ وہ اپنا منہ بند رکھیں بصورت دیگر انہیں اور ان کے اہلخانہ کو قتل کر دیا جائے گا۔

واضح رہےکہ  عامر لیاقت کی دوسری شادی اداکارہ طوبیٰ عامر سے ہوئی  جس کی تصدیق انہوں نے  عام انتخابات سے قبل دسمبر 2018 میں کی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer