ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ ماہ نور بلوچ نے طویل عرصے بعد نئی تصاویر شیئر کردیں

Mahnoor
کیپشن: Mahnoor
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹاؤن ( سٹی42) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ماہ نور بلوچ نے طویل عرصہ بعد اپنی نئی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہ نور بلوچ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ دلکش تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُن کے ساتھ اُن کا پالتو کتا بھی موجود ہے۔ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہ نور بلوچ اپنے پالتو جانور کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہت خوش ہورہی ہیں۔

اپنی نئی تصویروں میں ماہ نور بلوچ کسی پارک میں موجود ہیں اور انہوں نے سفید ٹی شرٹ کے ساتھ نیلی جینز زیب تن کی ہوئی ہے۔ماہ نور بلوچ نے تصویر کے کیپشن میں مشہور قول لکھا کہ یہ کوئی معمولی لمحات نہیں ہیں۔

اداکارہ کی تصویروں پر مداحوں کی جانب سے اُن کی خوبصورتی کی خوب تعریف کی گئی۔

واضح رہے کہ ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئی تھیں، 50 سالہ فنکارہ نے 23 برس کی عمر میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

1993 میں ڈرامہ سیریل ’ماروی‘ سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی ماہ نور بلوچ اداکاری اور ماڈلنگ کے علاوہ ڈائریکشن اور پروڈکشن کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں، ماہ نور بلوچ ایک شادی شدہ بیٹی کی ماں ہیں لیکن وہ اپنی بیٹی کی ماں کم اور دوست زیادہ نظر آتی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer