ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کا خصوصی فلائٹ آپریشن جاری

پی آئی اے کا خصوصی فلائٹ آپریشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے ملکی قومی ائیرلائن کا خصوصی فلائیٹ آپریشن جاری ہے، پی آئی اے نے سعودی عرب کے شہر ریاض اور دمام سے خصوصی پروازوں کے ذریعے4ہزار800سے زائد ہم وطنوں کو پاکستان پہنچایا۔
سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے،پی آئی اے نے سعودی عرب کے شہر ریاض اور دمام سے مجموعی پروازوں کے ذریعے4ہزار800سے زائد ہم وطنوں کو پاکستان پہنچایا،پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق قومی ائیرلائن نے دمام سے 2ہزار400سے زائد مسافروں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے ان کی منزل مقصود تک پہنچایا، اس حوالے سے پی آئی اے نے دمام سے لاہور،اسلام آباد اور سیالکوٹ کیلئے پروازیں آپریٹ کیں اور پی آئی اے نے ریاض سے 10خصوصی پروازوں کے ذریعے 2ہزار سے زائد ہم وطنوں کو پاکستان پہنچایا، پی آئی اے نے ریاض سے اسلام آباد ،لاہورکیلئے خصوصی پروازیں آپریٹ کی۔

کرونا وائر س کی روک تھام کے لئے سی اے اے نے مزید اقدامات سخت کر دئے، بیرون ملک جانے والے مسافروں کی کرونا اسکریننگ کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سی اے اے کی جانب سے ائیرلائنز اور ائیرپورٹ مینجرز کو نئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ کورونا وائر س کی روک تھام کے لئے سی اے اے نے مزید اقدامات سخت کر دئے، بیرون ملک جانے والے مسافروں کی کرونا اسکریننگ کو مزید سخت کرنے کے لیےسی اے اے کی جانب سے ائیرلائنز اور ائیرپورٹ مینجرز کو نئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

ہدایات کے مطابق ائیرپورٹ کی حدود میں داخل ہوتے وقت مسافروں کو کرونا اسکریننگ کی جائے گی۔ بیرون ملک جانے والے مسافروں کی چیک ان سے قبل بھی مکمل طبی جانچ ہو گی، بورڈنگ کارڈ کے اجرا سے قبل بھی مسافروں کی جدید خود کار تھرمل اسکینر سے اسکریننگ کی جائے گی، مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کروانے کے حوالے سے مناسب انتظامات کیے جائیں گے اور بورڈنگ سے قبل فائنل ڈیسک پر مسافروں کی مکمل جانچ پڑتال اور ٹریولنگ ہسٹری سے متعلق پوچھا جائے گا۔ جبکہ مشتبہ مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں ہو گی، اس کے علاوہ مسافروں سے 96گھنٹے قبل تک کا پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ بھی طلب کیا جانا زیرغور ہے۔ اس حوالے سے تمام صوبائی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ائیرپورٹس پر اضافی عملے کی تعیناتی پر رضا مندی کا اظہار کر چکی ہے۔ ائیرپورٹس مینجر کی ہدایات کی روشنی میں اضافی عملے کو طلب کیا جا سکے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer