کورونا کے جاں لیوا حملے جاری، چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں کورونا سے مزید 55 اموات، 1107 نئے کیسز سامنے آگئے۔ 103 روز کے دوران وبا سے شہر میں 645 اموات اور 36689 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ۔
شہر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا سے 55 اموات ہوئی ہیں اور 1107 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ شہر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 645 اور 36689 کیسز ہوگئے ہیں ۔ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 621 مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں اور 198 مریض آئی سی یو جبکہ 109 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں ۔ پنجاب بھر میں بھی کورونا کے 1655 نئے کیسز اور 86 اموات ہوئی ہیں ۔
صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1602 اور کیسز 71191 ہوگئے ہیں ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران دیگر شہروں میں ننکانہ8،قصور 6، شیخوپورہ 19،راولپنڈی 130،جہلم 2، اٹک 1،چکوال 1اورگوجرانوالہ میں 24 ، سیالکوٹ19،گجرات 29،حافظ آباد 11، ملتان 62،مظفر گڑھ 9، وہاڑی 3، فیصل آباد 39، چنیوٹ 2،ٹوبہ10 اور رحیم یار خان میں 27، سرگودھا 20،میانوالی 22، بہاولپور 22، لودھراں 5،ڈیرہ غازی خان 16، لیہ 3، اوکاڑہ 9،جھنگ 11،خانیوال 3،بھکر 1،ساہیوال 28اورراجن پور میں 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔
ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 112 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3920 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 194068 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک پنجاب میں کورونا سے 1602 اور سندھ میں 1178 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 869 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 108، اسلام آباد میں 115 ، گلگت بلتستان میں 23 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 25 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔