ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع

بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رواں سال بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی انتخابات کرانے کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ پنجاب کے 36 اضلاع میں پہلے مرحلے کے لیے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ حلقہ بندیاں 6 جولائی سے 13 اکتوبر تک مکمل کی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق حلقہ بندیوں کی ابتداٸی فہرست 27 جون سے 20 اگست تک آویزاں کی جائیں گی۔ شہری حلقہ بندیوں پر اعتراضات 22 اگست سے 6 ستمبر تک دائر کرسکیں گے۔ اعتراضات 12 اکتوبر کو دور کیے جائیں گے، حلقہ بندیوں کی حتمی لسٹ 13 اکتوبر کو آویزاں کی جائے گی۔

حلقہ بندیاں مرحلہ وار کی جائیں گی، پہلے مرحلےمیں راولپنڈی ڈویژن میں شامل اضلاع اٹک، چکوال اور جہلم میں حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں سرگودھا ڈویژن کے اضلاع خوشاب، میانوالی، بھکر اور تیسرے مرحلے میں فیصل آباد ڈویژن میں جنگ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔ چوتھے مرحلے میں گوجرانولہ ڈویژن کے اضلاع منڈی بہاوالدین، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال ، پانچویں مرحلے میں لاہور ڈویژن میں شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور میں حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔

اسی طرح  چھٹےمرحلے میں ساہیوال ڈویژن کے علاقوں پاک پتن اور اوکاڑہ میں حلقہ بندیاں کی جائینگی۔ ساتویں مرحلےمیں ملتان ڈویژن میں لودھراں، خانیوال اور وہاڑی کے اضلاع میں اور ڈی جی خاں ڈویژن کے اضلاع راجن ہور، مظفرںگڑھ اور لیہ کی حلقہ بندیاں کی جائیں گی جبکہ آٹھویں مرحلے میں بہاولپور ڈویژن میں شامل اضلاع رحیم یار خاں اور بہاولنگر میں حلقہ بندیاں ہوں گی۔