ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلبرگ ، ماڈل ٹاؤن، ڈی ایچ اے سیل، والڈسٹی مکمل بند

گلبرگ ، ماڈل ٹاؤن، ڈی ایچ اے سیل، والڈسٹی مکمل بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئرمال (راؤ دلشاد)ڈی ایچ اے، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن،گلشن راوی اوراندرون شہرکو بندکردیاگیا۔ دستاویزات کے مطابق 3ہزار613 مریض رپورٹ ہونے فیصلہ کیاگیا، ان علاقوں میں 96 ہزار 229 گھر،2 لاکھ 33 ہزار خاندان جبکہ 10 لاکھ 69 ہزارآبادی کولاک ڈاؤن کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے میں 1403 مریض، 22 ہزار 405 گھر، 44 ہزار 810 فیملیزجبکہ 2 لاکھ 16 ہزار 51 آبادی لاک ڈاؤن رہے گی،  گلبرگ کے تمام بلاکس سے736 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے یہاں 19 ہزار 3 سو 63 گھرجبکہ 46 ہزار 4 سو 71جبکہ 2 لاکھ 50 ہزار 943 آبادی پرمشتمل ہے ۔ ماڈل ٹاؤن میں 659 کنفرم کیسز، 6 ہزار 876 گھر، 15 ہزار 127 خاندان جبکہ 93 ہزار 778 آبادی ہے۔ فیصل ٹاؤن میں 188 مریض، 6 ہزار 699 گھر، 15ہزار 407 فیملیز جبکہ 67ہزار 791 افراد پر مشتمل ہے۔

گارڈن ٹاؤن میں 238 مریض، 8 ہزار95 گھر، 17 ہزار فیملیز جبکہ 83 ہزار 307 آبادی بند رہے گی، گلشن راوی میں 212 مریض ہیں، 7 ہزار 842 گھر، 19 ہزار 605 فیملیز جبکہ 72 ہزار 315 آبادی ، والڈ سٹی میں 170 مریض، 24 ہزار 948 گھر، 74 ہزار 844 فیملیزجبکہ 2 لاکھ 99 ہزار 276 افراد لاک ڈاؤن رہیں گے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پنجاب حکومت کو لاک ڈاؤن کے ایریاز میں سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

ان علاقوں میں پولیس کے ڈویژنل افسروں کی نگرانی میں  43 ایس ایچ اوز سمیت تین ہزار546 اہلکار تعینات ہوں گے، لاک ڈاؤن کے حوالے سے 40 ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی کی گئی ہے، پولیس کی طرف سے 40 ہاٹ سپاٹ ایریاز کو 237 پوائنٹس سے بند کیاگیا، سٹی ڈویژن ہاٹ سپاٹ ایریازکریم بلاک دو، تین اور چارکریم بلاک امین بلاک والی گلی نمبرایک اور گول باغ شاد باغ کے علاقے  بند رہیں گے۔

بیگم کوٹ شمع کالونی گلی نمبر4،بارہ دری، راوی کلفٹن شاہدرہ فوجی سٹریٹ،حنیف پارک بادامی باغ گلی نمبر 9 سیل  رہیں گے،ملک پارک بادامی باغ گلی نمبر4 بھی مکمل سیل رہے گی، سول لائنز ڈویژن کے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں قلعہ گجر سنگھ عبدالکریم روڈ اور ملحقہ علاقے، عثمانیہ کالونی اور رائل پارک مکمل سیل ہوں گے۔

اقبال ٹاؤن ڈویژن کے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں گلشن راوی مکمل، طارق کالونی مکمل، الحمد کالونی اور غوثیہ کالونی مکمل بند ہوگی، ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے ہاٹ سپاٹ ایریازمیں گلبرگ مکمل، فیصل ٹاؤن مکمل،کینال ویو سوسائٹی B بلاک مکمل بند ہوگا، صدر ڈویژن کے ہاٹ سپاٹ ایریازمیں جوہر ٹاؤن مکمل، پی سی ایس آئی آرسوائٹی فیزبی ٹو بلاک اور کینال ویو سوسائٹی بی بلاک بھی مکمل بند ہوگا۔

واپڈا ٹاؤن جی اور ایف 2 بلاک کو مکمل بند رکھا جائے گا،کینٹ ڈویژن کے ہاٹ سپاٹ ایریازمیں جلو موڑ دھوبی محلہ،بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم بی بلاک،حسین پورہ بالمقابل بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم ، ڈیفنس کے تمام بلاکس اور فیزز مکمل بند  رہیں گے اور سراج پورہ داروغہ والا،کیولری گراؤنڈ شیراز ولاز، گلستان کالونی ،مناواں ایک مینار والی گلی بھی بند ہوگی۔

نظام آباد ای بلاک تاج پورہ، شاہ عالم کالونی کے کچھ علاقے اور گلیاںتاج پورہ کے کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن ہوگا اور برکی روڈ پیراگون سوسائٹی بھی کورونا کے پیش نظر مکمل بند رہے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer