ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے سائبر کرائم عملی طور پر غیر فعال

ایف آئی اے سائبر کرائم عملی طور پر غیر فعال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) رواں سال میں اب تک 5 ہزار 20 درخواستیں التواء کا شکار، سال بھر میں صرف 21 چھاپے مارے جا سکے، متعدد چھاپے بااثر افراد یا ریاستی اداروں کی مشاورت سے عمل میں لائے گئے۔

شہریوں کی درخواستیں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں فائلوں کی نذر ہونے لگیں، سائبر کرائم ونگ میں رواں سال 6 ہزار 418 درخواستیں فائل ہوئیں۔ ایف آئی اے ریکارڈ کے مطابق ایک ہزار سے زائد درخواستیں خارج کی گئیں۔ دوسری جانب سائبر کرائم ونگ لاہور زون نے رواں سال صرف 21 ریڈ کرنے میں کامیاب رہی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سائبرکرائم نے شہریوں کی درخواستوں کی بجائے اعلیٰ سطحی احکامات پر کارروائیاں کیں، جس میں حکومت یا ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سائبرکرائم میں افسران کی بھی شدید قلت ہے۔ سائبر کرائم ونگ لاہور زون میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کیلئے صرف چار تفتیشی افسران ہیں۔