(شاہد ندیم سپرا) مہنگائی کی ماری عوام پر گیس بم گرانے کی تیاریاں، گیس کے نرخوں میں 200فیصد تک اضافے کی سمری تیار، گھریلو صارفین کیلئے گیس 200فیصد، کمرشل صارفین کیلئے گیس 31فیصد مہنگی کرنے کی تجویز، پٹرولیم ڈویژن نے سمری منظوری کیلئے ای سی سی کو بھجوا دی۔
ذرائع کے مطابق سمری میں گھریلو صارفین کیلئے گیس 200 فیصد، کمرشل صارفین کیلئے گیس 31 فیصد، ماہانہ50 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے گیس 25 فیصد، ماہانہ100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے گیس50 فیصد اور ماہانہ 200 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے گیس75فیصد مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
سمری میں ماہانہ300 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے گیس 100 فیصد، ماہانہ400 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے گیس 150 فیصد، ماہانہ400 یونٹ سے زائد والے گھریلو صارفین کے لئے گیس 200 فیصد تک بڑھانے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ کمرشل صارفین کیلئے گیس31 فیصد مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اوگرا نے مالی سال 2019-20 کے لئے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔