(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نےصحت انصاف کارڈ کیلئے مزید اڑھائی ارب روپے جاری کردیئے۔
ذرائع کے مطابق صحت انصاف کارڈ کیلئے اب تک 4 ارب روپے جاری ہوچکے ہیں، حکام کے مطابق 20 اضلاع میں 70 خاندانوں میں صحت کارڈ تقسیم کیے جارہے ہیں، پنجاب کے 120 ہسپتالوں میں اس حوالے سے طبی سہولتیں دی گئی ہیں، جبکہ بقیہ 16 اضلاع میں سہولت دینے پر ورکنگ شروع کردی گئی ہے، انصاف کارڈ سے مستحق مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔