پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن سے پولنگ ڈے پر وقت بڑھانے کا مطالبہ، مرکزی ترجمان فواد احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ پولنگ والے دن گرمی ہوگی لہذا الیکشن کمیشن ٹائم بڑھائے، انہوں نے نگران سیٹ اپ کی جانب سے کیے جانے والے تبادلوں پر بھی تحفظات کا اظہار کردیا۔

فواد احمد چوہدری نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کا ٹائم صبح سات بجے سے شام آٹھ بجے تک کیا جائے۔ انہوں نے نگران حکومت کی جانب سے کیے جانے والے تبادلوں پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت نے بیوروکریسی کے معاملات پر ہوم ورک نہیں کیا، مسلم لیگ ن کے افسران سے پوچھ کر تبادلے کیے گئے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد مرتضیٰ اور ارسلان چودھری ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے فراڈ میں ملوث ہیں،انہوں نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے مطالبہ کیا کہ وہ اسکا نوٹس لیں جبکہ نیب فوری افتخار چودھری، داماد، بیٹے اور بیٹی کی گرفتاری عمل میں لائے۔ اسحاق ڈار کو پاکستان سے فرار کرانے کے جرم میں شاہد خاقان عباسی پر مقدمہ قائم ہونا چاہئے۔