(وقاص احمد) مسلسل اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہو گئی۔
800 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 24 ہزار 500 روپے ہو گئی،685 روپے کی کمی سے 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 92 ہزار 473 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 5 ڈالر کی کمی سے سونا 1960 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2750 روپے پر برقرار ہے۔