(اسرار خان)شادمان پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی،کوئٹہ سے منشیات لاہور سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے مطابق گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ امین اور جنید شامل ہیں،ملزمان کو خفیہ اطلاع پر شادمان مارکیٹ میں ناکہ لگا کر گرفتار کیا، ملزمان نے پرائیویٹ کار کی سیٹوں کے نیچے منشیات چھپا کر رکھی تھی۔
گرفتار ملزمان سے 30 کلو چرس اور 30 ہزار نقدی برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے،ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔