ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسجد میں بم دھماکہ، ایس ایچ او شہید

مسجد میں بم دھماکہ، ایس ایچ او شہید
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ضلع خیبر میں مسجد کے اندرخودکش دھماکہ ہواہے جس میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق تھانہ علی مسجد کے حدود میں علاقہ دو سرکہ میں مسجد اہل حدیث میں اس وقت خودکش دھماکہ ہوا جب ایک خودکش حملہ آور نے پولیس کو دیکھ کر مسجد میں روپوش ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کے خلاف کاروائی کے لئے ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی مسجد میں داخل ہوگئے۔

اس دوران خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھناکے سے اڑا دیا۔ دھماکہ میں تھانہ علی مسجد کے ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوگئے۔دھماکہ کے باعث مسجد کی عمارت منہدم ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ کے وقت مسجد خالی تھا۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقہ۔کو گھیرے میں لےلیا۔

آئی جی پی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے بتایا ہے کہ ضلع خیبر دھماکہ خودکش تھا،اختر حیات خان کا کہنا تھا کہ پشاور،تلاشی کے دوران حملہ اور بھاگ گیا ایڈیشنل ایس ایچ او نے پیچھا کیا، پشاور،حملہ اور نے خود کو اڑا دیا، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہوئے۔پشاور،دھماکہ جمرود کی ایک چھوٹی مسجد کے قریب ہوا۔