سٹی 42: اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ ڈالر 293 روپے سے بڑھ کر 293.50 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے اضافے سے 324 روپے پر آگیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 377 روپے پر برقرار ہے۔اماراتی درہم 70 پیسے اضافے سے 81.50 روپے پر آگیا اور سعودی ریال 78 روپے 20پیسے پر برقرار رہا ۔