ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی ’انجو ‘نے پاکستان کے ’نصراللہ ‘سے نکاح کر لیا، ویڈیو وائرل

Indian girl marries Pakistani boy, City42
کیپشن: File Photo
بھارت کی ’انجو ‘نے پاکستان کے ’نصراللہ ‘سے نکاح کر لیا، ویڈیو وائرل
Indian girl marries Pakistani boy, City42
بھارت کی ’انجو ‘نے پاکستان کے ’نصراللہ ‘سے نکاح کر لیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: دیربالا میں بھارتی لڑکی انجو اور دیربالا کے نصر اللہ کا نکاح ہوگیا انجو نے اسلام قبول کرلیا اسلامی نام فاطمہ رکھا انجو اور نصر اللہ کا نکاح ڈسٹرکٹ کورٹ  دیر میں ہوئی۔

واہگہ کے راستے پاکستان پہنچنے والی بھارتی لڑکی انجو نے خیبر پختونخوا کے بالائی ضلع دِیر بالا پہنچ کر نصر اللہ سے نکاح کر لیا ۔

اطلاعات کے مطابق چند روز قبل پاکستان پہنچنے والی بھارتی لڑکی نے دیر بالا پہنچنےکے بعد اسلام قبول کر لیا  ہےاور اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ انجو نے نصر اللہ سے نکاح کر لیا ہے ، اسلام قبول کرنے کے بعد انجو نے اپنا اسلامی نام فاطمہ رکھا ہے ، نصر اللہ اور فاطمہ کا نکاح ڈسٹرکٹ کورٹ دیر میں طے پایا۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی پی او دیر کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ’انجو ‘قانونی طور پر پاکستان آئی ہے،ان کے پاس پاسپورٹ ہے،ان کے پاس ایک مہینے کا ویزہ  بھی ہے، اپر دیر میں رہائش کا انکے پاس 30دن کا این او سی ہے،ہم نے رسمی انٹرویو لیا ہے، انکے کاغذات درست ہیں،ہم نے انکو سیکورٹی فراہم کی ہے،بھارتی خاتون انجو خود میڈیا سے بات نہیں کرنا چاہتی ،وہ پنجاب واہگہ  بارڈر کے راستے پاکستان تیس دن کے لیے آئی ہے۔

دیربالا انجو کا نکاح نامہ سٹی 42 نے حاصل کرلیا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-07-25/news-1690289391-2997.jpg