خراب بیڈز، بدبودارمیٹرس، اے سی بند، ناقص صفائی، آپریشن تھیٹرزکی ابترصورتحال، وزیراعلیٰ نے سروسز ہسپتال کا ڈائریکٹر فارغ کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: خراب بیڈز، بدبودارمیٹرس، اے سی بند، ناقص صفائی، آپریشن تھیٹرزکی ابترصورتحال، وزیراعلیٰ نے سروسز ہسپتال کا عملہ فارغ کر دیا۔  نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی  سروس ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں اچانک پہنچ گئے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے ایمرجنسی وارڈ کی تعمیر کا جائزہ لیا۔ انہوں  نےسروسز ہسپتال کی نئی ایمرجنسی وارڈ کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا سروسزہسپتال کا دورہ 3 گھنٹے  جاری رہا۔ انہوں نے وارڈز میں خراب بیڈز، بدبودارمیٹرس، اے سی بند، مریضوں کا حبس سے برا حال، ناقص صفائی، آپریشن تھیٹرزکی ابترصورتحال، طبی سہولتوں کا فقدان دیکھ کر عملہ کی سخت سرزنش کی ، وزیر اعلی محسن نقوی سروسز ہسپتال کی حالت زاردیکھ کر شدید برہم ہوئے۔ اے سی کی دیکھ بھال کے کنٹریکٹرکو 7 ماہ سے ادائیگی نہ ہونے پر ڈائریکٹر فنانس کی سرزنش، فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کر یا۔نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہسپتال کا حال اس قدر خراب ہے کہ کسی دشمن کو بھی ہسپتال نہ بھیجوں۔ 

سروسز ہاسپٹل کے دورہ  کے بعدنگراں  وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے چند ماہ میں درجنوں ہسپتال وزٹ کئے ہیں لیکن اس سروسز ہسپتال سے بری حالت کسی ہسپتال میں  نہیں ہے۔ اور افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ ہسپتال لاہور کے مرکز میں ہے۔ میں اپنے کسی دشمن کو بھی اس آپریشن تھیٹر میں نہ بھیجو جو حالت اس آپریشن تھیٹر کی ہے۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے، خواہ مجھے، سیکرٹری صاحب کو، اور منسٹر صاحب (وزیر صحت)  کو روزانہ آنا پڑا ہم روز آئیں  گے، جتنا وقت ہمارے پاس ہے انشااللہ  ہم اس میں کوشش کریں گے کہ اس ہاسپٹل کو بہترین ہسپتالوں میں سے ایک بنا دیں۔  

نگراں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ گرمیوں کو تیسرا مہینہ چل رہا ہے، اے سی مرمت کرنے والے کنٹریکٹر کو پیسے نہیں دیئے گئے، وہ مجھے بالکل مطمئین نہیں کر سکے، میں نے  فنانس ڈٓئریکٹر کو تبدیل کر دیا ہے۔ 

 سروسزہسپتال انتظامیہ سےگفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا  3ماہ میں جتنےبھی ہسپتالوں کادورہ کیاان کی حالت بہت بری ہے۔
1ارب ہویا4ارب ہسپتالوں پرجتنےپیسےلگیں گےبندوبست کرونگا۔ جتنےبھی ینگ ڈاکٹرزہیں ان کواپنی ڈیوٹی پوری کرنی چاہیے۔ ہسپتال انتظامیہ کےدرپیش مسائل کوجلدازجلدحل کیاجائےگا۔ میں صرف اورصرف اس ہسپتال کی بہتری چاہتاہوں۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملےکو ڈیوٹی کےاوقات کار پورےکرنےہونگے۔
پرنسپل اورایم ایس پہلےہی تبدیل ہوچکےورنہ آج انہیں معطل کردیتا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ گرمی کی شدت ہےاورابھی تک ایئرکنڈیشنرکیلئےادائیگیاں نہیں کی گئیں۔وزیراعلیٰ نے ڈائریکٹرفنانس سروسز ہسپتال کوفوری طورپرعہدےسےہٹانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ نے اےسی ٹھیک کرنیوالےسےدریافت کیا کہ کیا آپ کوپیسےملے؟کنٹریکٹر نےوزیراعلیٰ کوجواب دیا کہ مجھے7ماہ سےپیسےنہیں ملے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کنٹریکٹرکاجواب سن کرشدیدبرہم ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پارکنگ کے حوالے سے اوورچارجنگ کی شکایات کا بھی نوٹس لیا اور  پارکنگ ٹھیکہ منسوخ کر دیا ساتھ ہی لاہور پارکنگ کمپنی کو سروسز ہسپتال کی پارکنگ کا نظام سنبھالنے کی ہدایت کر دی، 

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ وارڈز میں اے سی کو فوری فنکشنل ،خراب اے سی کوتبدیل کیا جائے،وزیر اعلی پنجاب کا ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان، فوری طور پر ماسٹر پلان طلب کر لیا،انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کو سروسز ہسپتال کا ماسٹر پلان تیارکرنیکی ہدایت کر دی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈائیلسزیونٹ، پاپولیشن ویلفیئر سنٹر،پولیس چوکی، پارکنگ، میڈیسن سٹورکا بھی دورہ کیا ، محسن نقوی نے سرجیکل یونٹ، آپریشن تھیٹرز، آئی سی یو کا بھی معائنہ کیانیورو وارڈ، گیسٹرالوجی و لیور یونٹ، میڈیکل یونٹ اور آئی وارڈ کی صورتحال کو بھی دیکھا،زیر علاج مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولتوں کے بارے دریافت کیا،مریضوں ،تیماردارو ں نے طبی سہولتو ں کے فقدان ،اے سی کی بندش کی شکایات کیں

محسن نقوی کی ہسپتال انتظامیہ کو مریضو ں کے معیاری علاج معالجے کیلئے ہدایات۔

سید محسن رضا نقوی نے ڈائیلسز یونٹ میں زیر علاج نوجوان طلحہ کے  کڈنی ٹرانسپلانٹ کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ طلحہ کے علاج کی بابت روزانہ  کی بنیاد پر مجھے رپورٹ دی جائے ،مجھے یہ پرانے اور ٹوٹے ہوئے بیڈ آئندہ نظر نہ آئیں ،اگلے ہفتے پھر سے ہسپتال کا دورہ کروں گا ،میڈیسن سٹور میں ادویات ہر وقت موجود ہونی چاہئیں ،میڈیسن سٹور میں ادویات ،انجکشن کیلئے کولنگ برقرار رکھنے کی ہدایت،وزیر اعلیٰ پنجاب نے نئی ایمرجنسی کا معائنہ بھی کیا ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، محسن نقوی کا نئی ایمرجنسی کو 7 روز کے اندر فنکشنل کرنے کا حکم،نئی ایمرجنسی میں معیاری کام کو یقینی بنایا جائے ،میڈیکل ایمرجنسی میں سیوریج ،نکاسی کے نظام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔کنٹریکٹرز نے وزیراعلی پنجاب کو تعمیراتی کام کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے 31 اگست تک کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔کام جلد مکمل کر ے کے لیے کنٹریکٹرز کو چھٹی کے روز بھی کام کرنے کی ہدایات کر دیں۔ سروسز ہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی میں سیوریج اور نکاسی کے نظام کی بحالی اور بہتری کے کام کا بھی جائزہ لیا اور کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات کیں۔ محسن نقوی نے ہسپتال کی ایمرجنسی میں  علاج معالجہ کی صورتحال کا گہرا تنقیدی جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔