گنگارام ہسپتال کے ڈاکٹرز کا نیا کارنامہ، دو نومولود بچوں کے والدین بدل دیئے

 گنگارام ہسپتال کے ڈاکٹرز کا نیا کارنامہ، دو نومولود بچوں کے والدین بدل دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: گنگارام ہسپتال کے ڈاکٹرز ،نرسزاور عملے نے غفلت کی انتہا کردی،  دو نومولود بچوں کے والدین ہی بدل دیئے، زندہ بچے کی جگہ ورثا کو کسی اور کا مردہ بچہ تھما دیا، ہسپتال انتظامیہ نے غفلت چھپانے کیلئے اپنے ہی تین سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل کمیٹی بنا دی۔

گنگام رام ہسپتال میں غفلت کا ایک اور واقعہ،  ہسپتال کا عملہ ماؤں کی ممتاکا امتحان لینے لگا،ہم نام دو خواتین کے ہاں پیدا ہونے والےبچے ہی بدل دیئے.
سلامت پورہ کی مقدس اورو قاص کا بچہ دم توڑ گیا ،  جسے زندہ بچہ دے دیا جبکہ چائنہ اسکیم کی مقدس کو مردہ بچہ تھما دیا گیا۔ مقدس اعجاز کے بھائی آصف ندیم کے مطابق انہوں نے بچے کی تدفین بھی کردیجس کے بعد ڈاکٹر بلال کی کال آئی اور مردہ بچہ واپس کرنے کا کہا گیا۔

مقدس وقاص کے بھائی حمزہ نے بتایا کہ انہیں بھی رات گئے ڈاکٹر بلال کا فون آیا۔اطلاع دی گئی کہ آپ کے ہاں پیدا ہونے والا بچہ مردہ تھا،زندہ بچہ تو مقدس اعجاز نامی خاتون کا ہے۔

زندہ بچہ مقدس وقاص کا ہے یا مقدس اعجاز کا، اگر تنازع حل نہ ہوا تو ڈی این اے کروانا ہوگا، اس سارے معاملے کے باوجود ایم ایس گھر بیٹھے ہی اپ ڈیٹ لیتے رہے۔

بچہ تبدیل کیسے ہوا؟ مقدس اعجاز کا زندہ بچہ مقدس وقاص کو کیسے ملا اور مقدس وقاص کا مردہ بچہ کس نے مقدس اعجاز کے حوالے کیا،  نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لئے اپنے ہی ہسپتال کے پروفیسر نوید اختر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی بنا دی گئی۔