مانیٹرنگ ڈیسک: ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کھلے عام شراب کی بوتل نکال کر پینے اور خاتون گدا گر سے بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل پولیس اہلکار کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار وردی پہنے ہوئے پولیس اہلکار کے پاس ایک گداگر خاتون کھڑی ہے جس کے منہ سے وہ شراب کی بوتل لگاتا ہے تو وہ پیچھے ہٹ جاتی ہے اس کے بعد پولیس اہلکار سر عام شراب کی بوتل سے منہ لگا کر پیتا ہے۔
بعدازاں سگریٹ نکال کر خاتون گداگر کو دیتا جسے وہ لیکر ایک جانب چلی جاتی ہے اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر ایس ایس پی ساؤتھ نے نوٹس لیتے ہوئے سر عام پولیس کی وردی میں شراب نوشی میں ملوث آرام باغ تھانے کانسٹیبل عبدالعزیز کو معطل کر دیا اور ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی حکم جاری کر دیا۔