کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

 کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
کیپشن: California forest
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ راتوں رات پھیل گئی جس سے کئی ایکڑ اراضی جل کر خاکستر ہو گئی اور ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات نے ایک رپورٹ میں کہا کہ 17 ہیلی کاپٹروں کی مدد سے 2ہزار سے زیادہ فائر فائٹرز کو اوک کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے، جو جمعہ کو کیلیفورنیا میں یوسمائٹ نیشنل پارک کے قریب لگی تھی۔لیکن اس آگ کے لگنے کے دو دن بعد آگ نے 14ہزار 200 ایکڑ سے زیادہ رقبہ کو جلا کر راکھ کر دیا اور اب تک اس پر صفر فیصد قابو پایا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نمی میں کمی کے ساتھ ساتھ ساتھ شدید گرمی جیسے عوامل آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

حکام کی طرف سے آگ کو تباہ کن قرار دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں راکھ کے ڈھیر جا بجا نظر آتے ہیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جہاں ہنگامی عملہ رہائشیوں کو نکالنے اور آگ کے راستے میں آنے والی تعمیرات کی حفاظت کے لیے کام کررہا ہے۔

گلوبل وارمنگ کے شواہد ملک کے دیگر حصوں میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں کیونکہ ایک درجن سے زیادہ ریاستوں میں ساڑھے 8کروڑ امریکیوں کے لیے ہفتے کے آخر میں ہیٹ ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔وسطی اور شمال مشرقی امریکا کے علاقوں کو انتہائی درجہ حرارت کا سامنا ہے جس کی اتوار تک اس انتہا تک پہنچنے کی توقع نہیں تھی۔